’ہیرا منڈی‘ میں ناظرین سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل پر برس پڑے
ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم ’ہیرا منڈی‘ میں ناظرین سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل ’عالم زیب‘ کی اداکاری پر برس پڑے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرا منڈی‘ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی، فلم میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، […]
ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور فلم ’ہیرا منڈی‘ میں ناظرین سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل ’عالم زیب‘ کی اداکاری پر برس پڑے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرا منڈی‘ یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی، فلم میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
’ہیرا منڈی‘ مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔
فلم کو ناظرین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور اس کی ہر قسط کی تعریف کی جارہی ہے لیکن سنجے لیلا بھنسالی کی اداکاری کو فلم بینوں نے پسند نہیں کیا اور ان کی کاسٹنگ کو ’نیپوٹزم‘ قرار دیا جارہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہیرا منڈی‘ میں شرمین سیگل کی کاسٹنگ نے نیپوٹزم کی بحث پھر چھیڑ دی ہے، فلم اچھی تھی لیکن کچھ اقساط میں لگا کہ سنجے لیلا بھنسالی کو نہیں معلوم کی آگے کی اقساط کے ساتھ کیا کرنا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ میں نے ہیرا منڈی کی 7ویں قسط دیکھ رہا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شرمین سیگل کو ایک منٹ کے لیے بھی نہیں دیکھ سکتا۔
تیسرے شخص نے لکھا کہ شرمین سیگل ایک سین بھی ڈھنگ سے نہیں کرسکیں۔
ایک اور شخص نے لکھا کہ کوئی بھی شخص اس وقت تک آپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا نہیں کرتا جب تک آپ خود سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟