ہاتھیوں کی بدمعاشیاں : غنڈہ ٹیکس کی وصولی شروع کردی
کولمبو : سری لنکا میں ہاتھیوں کو ثقافتی و مذہبی روایات کے باعث خصوصی اہمیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں جو اکثر کسی نہ کسی حادثے کا سبب بنتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر کی عام شاہراہوں پر جمع ہونا ہاتھیوں کا معمول بن گیا ہے […]
کولمبو : سری لنکا میں ہاتھیوں کو ثقافتی و مذہبی روایات کے باعث خصوصی اہمیت دی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں جو اکثر کسی نہ کسی حادثے کا سبب بنتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شہر کی عام شاہراہوں پر جمع ہونا ہاتھیوں کا معمول بن گیا ہے اور وہ اکثر قریبی دیہات کے لوگوں کی تیار فصلیں بھی تباہ کر دیتے ہیں۔
ان کی بدمعاشیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ لوگوں کا سڑکوں پر گاڑی چلانا بھی انتہائی دشوار ہوچکا ہے اور انہیں کچھ دیئے بغیر وہاں سے گزرنا ناممکن ہے۔
ہاتھیوں کی دیدہ دلیری اور اور بدمعاشی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ سڑک کے کنارے جھاڑیوں کی آڑ میں چھپ کر کھڑے ہوتے ہیں اور اچانک کسی بھی گاڑی کے سامنے آجاتے ہیں۔
جب تک اسے کوئی کھانے کی چیز نہ دی جائے تو وہ اسے جانے نہیں دیتا اور اگر غصہ آجائے تو گاڑی کو پوری طاقت سے ہلا دیتا ہے اور لوگ جان بچا کر وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔
مقامی حکومتوں نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے جنگلات کے قریب ہاتھیوں کے لیے کھائی کھودنا شروع کی تاکہ انسانی بستیوں کو ہاتھیوں کے حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے اسی طرح کے اور بھی اقدامات کیے گئے ہیں لیکن اس صورتحال پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟