ویڈیو: مردوں کے لیے بے بی اسٹرولر فولڈ کرنا درد سر بن گیا

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرا دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردوں کے لیے بے بی اسٹرولر کو فولڈ کرنا درد سر بنا ہوا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا […]

 0  7
ویڈیو: مردوں کے لیے بے بی اسٹرولر فولڈ کرنا درد سر بن گیا

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرا دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردوں کے لیے بے بی اسٹرولر کو فولڈ کرنا درد سر بنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے ایک شخص بے بی اسٹرولر کو بند کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکام ہوجاتا ہے اس کے بعد دوسرا شخص یہی کوشش کرتا ہے وہ بھی ناکام ہوجاتا ہے۔

اسی دوران تیسرے شخص کی مدد لی جاتی ہے کہ شاید وہ بے بی اسٹرولر کو بند کرنے میں کامیاب ہوجائے لیکن وہ بھی ناکام ہوجاتا ہے۔

پھر تینوں بے بی اسٹرولر کو بند کرنے کے لیے آن لائن مدد حاصل کرتے ہیں لیکن کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

اسی دوران ایک خاتون آتی ہے اور بٹن دبا کر پلک جھپکتے بے بی اسٹرولر بند کردیتی ہے جسے دیکھ کر وہ حیران ہوجاتے ہیں۔

@jordanflomofficial How many Dads to collapse a Stroller? #dad #mom #stroller #baby #funny ♬ original sound – Jordan Flom

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow