گیری کرسٹن کے استعفے سے پاکستان کرکٹ پیچھے چلی گئی، پیٹرسن کی شدید تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے گیری کرسٹن کے استعفیٰ دیدنے کے بعد سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن پی سی بی پر برہم ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کرکٹ میں تبدیلیا زور و شور سے جارہی ہیں، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد باقی دو میچز کے لیے ٹیم تبدیل […]

 0  0

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے گیری کرسٹن کے استعفیٰ دیدنے کے بعد سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن پی سی بی پر برہم ہوگئے۔

اس وقت پاکستان کرکٹ میں تبدیلیا زور و شور سے جارہی ہیں، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد باقی دو میچز کے لیے ٹیم تبدیل کی گئی تھی، اب دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے جس قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے اس میں بھی کافی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

تاہم جو سب سے بڑی تبدیلی اس وقت پاکستان کرکٹ میں ظہور پذیرہوئی ہے وہ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹ کا مستعفی ہونا ہے جس کے بعد سے پاکستان کرکٹ کے معاملات پھر سے انٹرنیشنل میـڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایک پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ آج دو قدم پیچھے ہٹ گئی ہے۔

پیٹرسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ گیری کرسٹن کا کوچنگ میں جو تجربہ ہے اور وہ جس ریزیومے کے حامل ہیں پاکستان کرکٹ انھیں کیس چھوڑ سکتا ہے؟ گزشتہ چند ہفتوں میں ایک قدم آگے آئے اور آج دو قدم پیچھے ہٹ گئے!

سابق انگلش کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ اپنے آپ کے ساتھ ایسا کرنا چھوڑ دیں، اس طرح کی چیزیں کرتے رہنے کے لیے آپ کے پاس بہت زیادہ صلاحیت ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کافی دنوں سے منظر عام سے گم تھے، تاہم پیر کو خبر سامنے آئی کہ ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کوچ نے اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بلے باز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم وہ اختلافات کی بنا پر صرف چھ ماہ بعد ہی اپنے عہد سے مستعفی ہوگئے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow