گھوڑے جیسی عجیب و غریب سمندری مخلوق دیکھ کر ماہی گیر حیران
آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے گھوڑے جیسی شکل والی عجیب و غریب مچھلی پکڑلی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں نے گہرے سمدنر میں غیرمعمولی شکل والی مچھلی پکڑی ہے جسے ’ڈومز ڈے فش‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ماہی […]
آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے گھوڑے جیسی شکل والی عجیب و غریب مچھلی پکڑلی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں نے گہرے سمدنر میں غیرمعمولی شکل والی مچھلی پکڑی ہے جسے ’ڈومز ڈے فش‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ماہی گیروں نے جزیرے تیوی کے میلویل کے قریب یہ نایاب مچھلی پکڑی ہے۔
یہ مچھلی انسانی قد سے بھی لمبی ہے اور اسے ’اور مچھلی‘ بھی کہا جاتا ہے، مچھلی کی آنکھیں کسی پلیٹ کے سائز کی ہیں اور سر گھوڑے جیسا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی عام طور پر سمندر کی ایک ہزار میٹک تک کی گہرائی میں پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا نظارہ کم ہی لوگ دیکھ پاتے ہیں۔
اس سے قبل اس مچھلی کو ساحل پر اکثر مردہ ہی دیکھا گیا ہے۔
اس نایاب مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ یہ مچھلی بالکل سائنس فکشن فلموں کی طرح ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ کیا مخلوق ہے اس سے پہلے اس طرح کی مچھلی نہیں دیکھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟