گوگل کا ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان
کیلیفورنیا: گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جانے والا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے گوگل پلے اسٹور پر بیک وقت دو ایپس کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد طاقتور پروسیسرکی حامل ڈیوائسز اور اچھے بینڈوتھ کا ... Read more
کیلیفورنیا: گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جانے والا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے گوگل پلے اسٹور پر بیک وقت دو ایپس کو ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
گوگل کی جانب سے اس فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد طاقتور پروسیسرکی حامل ڈیوائسز اور اچھے بینڈوتھ کا انٹرنیٹ رکھنے والے صارفین بہتر طریقے سے ڈاؤن لوڈنگ کر سکیں گے۔
2019 میں گوگل نے اس فیچر کا تجربہ کیا تھا لیکن اس کو بڑے پیمانے پر نافذ العمل نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن اب ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ فیچر عالمی سطح پر صارفین کے لیے متعارف کرایا جانے والا ہے جو گوگل پلے اسٹور کے استعمال میں واضح بہتری لے کر آ سکے گا۔
اس سے قبل گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشنز ایک ساتھ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بجائے ایک کے بعد ایک ڈاؤن لوڈ ہوتی تھیں۔ لیکن نئے فیچر کے بعد صارفین ایک ساتھ دو ایپس کو ایک ساتھ ڈاؤن لوڈنگ پر لگا سکیں گے جو فون کی بہتر پروسیسنگ پاور انٹرنیٹ اسپیڈ کو استعمال کرتے ہوئے اس کو ممکن بنائے گا۔
گوگل کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے میں مدد دے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟