گنگا رام اسپتال کے بد عنوان میڈیکل آفیسر کیخلاف بڑی کارروائی
لاہور : صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت نے گنگارام ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو عہدے سے معطل کردیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے محکمہ صحت کے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا […]
لاہور : صوبہ پنجاب کے محکمہ صحت نے گنگارام ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو عہدے سے معطل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے محکمہ صحت کے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا ایکشن لے لیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق گنگا رام اسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کو فرائض میں غفلت برتنے اور بد انتظامی پر معطل کیا گیا ہے
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مسعود اختر پر سید مٹھا اسپتال کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا الزام بھی سچ ثابت ہوا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر مسعود اختر کے خلاف پیڈا ایکٹ سیکشن 6 کے تحت کارروائی کی گئی، ڈاکٹر مسعود اختر کو معطل کرکے محکمہ صحت رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : گنگا رام اسپتال میں خاتون نے بچے کو راہداری میں جنم دے دی
علاوہ ازیں گنگا رام اسپتال میں ادویات کی چوری کی واردات کو ناکام بنادیا گیا، اسپتال انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرادیا، یاد رہے کہ گنگارام اسپتال میں کچھ ملزمان سرکاری ادویات کی چوری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟