گاجر کا چھلکا اور تھوڑا سا دودھ : چہرے کی جلد نرم و ملائم

خواتین اپنے چہرے کی جلد کو تر و تازہ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کیونکہ چہرے پر کسی بھی قسم کی بیماری کے اثرات یا جھریاں دیکھنے میں ناگوار گزرتی ہیں۔  اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے چہرے کی جلد اور اس کی […]

 0  0
گاجر کا چھلکا اور تھوڑا سا دودھ : چہرے کی جلد نرم و ملائم

خواتین اپنے چہرے کی جلد کو تر و تازہ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کیونکہ چہرے پر کسی بھی قسم کی بیماری کے اثرات یا جھریاں دیکھنے میں ناگوار گزرتی ہیں۔

 اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل نے چہرے کی جلد اور اس کی خوبصورتی کو برقرار اور جلد کو ترو تازہ رکھنے کیلیے ماسک بنانے کا آسان سا طریقہ بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آدھا گلاس گاجر کے جوس میں آدھا گلاس دودھ ملاکر گھر کے تمام افراد کو پلانا چاہیے خصوصاً بچے اور بڑی عمر کے افراد کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاجر کا جوس نکالنے کے بعد جو اس کا چھلکا بچتا ہے اسے ایک چمچ لے کر اس میں ملک پاؤڈر بھی ایک چمچ ڈالنا ہے۔ اس کے بعد ایک چمچ لیموں کا رس اور ایک چٹکی ہلدی بھی شامل کرنی ہے۔

ان سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں آپ کا گاجر ماسک تیار ہے اب اس ماسک کو لگانے کے بعد آپ کی اسکن بالکل فریش اور نرم و ملائم ہوجائے گی۔

 بالوں کی بہترین نشونما 

ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ بالوں کی بہتر نشونما اور ان میں چمک پیدا کرنے کیلئے میتھی کو اس کی ڈنڈیوں کے ساتھ تھوڑا سا پانی ملاکر بلینڈ کرلیں۔ پھر اس کو چھان کر جوس نکال لیں۔

اس کے بعد ایک چمچ لونگ کا پاؤڈر اس میں شامل کریں اور ایک چمچ روز میری آئل بھی ڈال لیں، اس تیل کو بوتل میں ڈال کر بالوں میں لگائیں یہ تیل بالوں میں چمک پیدا اور خشکی کا خاتمہ کرتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow