کیا کومل عزیز نے خفیہ شادی کرلی؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے خفیہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ کومل عزیز نے شرکت کی اور شوبز کیریئر اور اپنے کاروبار سے متعلق اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ کومل عزیز کام میں ہی پھنسی […]

 0  3
کیا کومل عزیز نے خفیہ شادی کرلی؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے خفیہ شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ کومل عزیز نے شرکت کی اور شوبز کیریئر اور اپنے کاروبار سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ کومل عزیز کام میں ہی پھنسی ہیں یا کہیں اور بھی پھنسی ہیں۔

کومل عزیز نے کہا کہ ابھی صرف کام ہی پھنسی ہوں سب کو یہی لگتا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں ہے کوئی خفیہ شادی نہیں کرنی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے خفیہ شادی کرلی ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

کومل میر نے بتایا کہ انہوں نے اپنا برانڈ ’اومل‘ کے نام سے لانچ کیا اور اس میں سے ’کے‘ اس لیے ہٹا دیا کہ اگر کومل آگے جاکر موٹی ہوجائے اور چار بچوں کی اماں بھی بن جائے تو برانڈ پر فرق نہ پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ سے غائب نہیں ہوئی آُپ کے شو میں بیٹھی ہوں، میرا بزنس ہے اور شروع میں دو سال بزنس اداکاری کے ساتھ چلایا اور اب کاروبار کو پانچ سال ہوگئے ہیں جسے میری توجہ کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے ملازمین کا خیال رکھتی ہوں اور ان کی خاطر توازہ کرتی ہوں۔

کومل میر نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ ایک ٹریک پر توجہ دیں تو وہ اچھا چلتا ہے، اگر بزنس چھوڑتی تو وہ بند ہوجاتا اسی لیے اداکاری سے وقفہ لیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow