کیا عامر خان کی پہلی شادی کرن راؤ کی وجہ سے ناکام ہوئی تھی؟

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے سُپر اسٹار کی پہلی شادی تڑوانے کا الزام لگانے والوں کو جواب دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کے بعد سے ان کی پہلی اور دوسری بیوی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ اداکار […]

 0  3
کیا عامر خان کی پہلی شادی کرن راؤ کی وجہ سے ناکام ہوئی تھی؟

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے سُپر اسٹار کی پہلی شادی تڑوانے کا الزام لگانے والوں کو جواب دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی کے بعد سے ان کی پہلی اور دوسری بیوی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔ اداکار کی پہلی بیوی رینا دتہ جبکہ دوسری کرن راؤ تھیں۔

کرن راؤ نے اپنی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کی تشہیر کے دوران ایک بیان میں واضح کیا کہ رینا دتہ سے طلاق سے قبل عامر خان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ عامر خان کے ساتھ تب تعلق قائم ہوا جب ان کی رینا دتہ سے علیحدگی کو ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ عامر خان اور میں فلم ’لگان‘ (2001) کے دوران ایک دوسرے سے جڑے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہماری دوستی فلم ’سودیس‘ (2004) کے دوران اُس وقت ہوئی جب وہ فلم ’منگل پانڈے‘ کی شوٹنگ کیلیے جا رہے تھے۔

کرن راؤ نے بتایا کہ فلم ’لگان‘ کے 3 یا 4 سال بعد ہم نے آشوتوش گواریکر کے ساتھ کچھ اشتہارات شوٹ کیے تھے اور وہیں سے میں اور عامر دوبارہ جڑ گئے تھے، ’لگان‘ کے دوران میں اُن سے بہت کم بات کیا کرتی تھی۔

انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عامر خان سے علیحدگی کے باوجود رینا دتہ نے ہماری فیملی کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا، رینا ہماری فیملی کا حصہ تھیں اور ہم اچھے دوست بن گئے تھے، انہوں نے مجھے بہت پیار دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow