کیا دھونی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے مظاہرے میں شریک ہوئے؟

سابق کپتان دھونی کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہ مودی سرکار کےخلاف بھارتی کسانوں کے مظاہرے میں ان سے یکجہتی کے لیے پہنچے تھے۔ تاہم اب اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ حال ہی میں، چنئی سپر کنگز کے کپتان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس […]

 0  3
کیا دھونی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے مظاہرے میں شریک ہوئے؟

سابق کپتان دھونی کے حوالے سے خبریں آئی تھیں کہ وہ مودی سرکار کےخلاف بھارتی کسانوں کے مظاہرے میں ان سے یکجہتی کے لیے پہنچے تھے۔

تاہم اب اس طرح کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ حال ہی میں، چنئی سپر کنگز کے کپتان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس میں انھیں سکھوں کی پگڑی پہنے ایک شخص کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس تصویر کو کسانوں کے جاری احتجاج کے ساتھ اس دعوے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے کہ رانچی میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گرودوارے کا دورہ کیا۔

مہندر سنگھ دھونی کو کاشتکاری سے کافی لگاؤ ہے اور وہ اکثر اپنے فارم ہاؤس میں پھل اگا کر اس سرگرمی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس لیے لوگوں نے سمجھا کہ وہ کسانوں کی طرف ہیں۔

تاہم تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھونی کی جو تصویر ان دنوں وائرل ہورہی ہے وہ دو سال پہلے کی ہے۔

یہ تصویر دراصل 17 جولائی 2022 کو سنٹرل گوردوارہ خالصہ جاٹھا لندن میں لی گئی تھی۔ تصویر میں نظر آنے والا شخص گرپریت سنگھ آنند ہیں جنھوں نے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

دھونے کے حوالے سے جس تصویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے اس کا کسانوں کے احتجاج سے تعلق نہیں ہے۔

ایم ایس ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے لیے تیاری کررہے ہیں، انھوں نے ٹی 20 لیگ کے 17 ویں ایڈیشن سے قبل ہی اپنی ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ وہ اس بار آئی پی ایل میں پہلے کی طرح لمبے بالوں میں نظر آئیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow