کوئی بھارتی پلیئر آسٹریلوی ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں! پیٹ کمنز کا دبنگ جواب

آسٹریلین ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا ماننا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی پلیئر موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں ہے۔ پیٹ کمنز اپنے پرسکون اور چبھنے والے ردعمل کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ […]

 0  0

آسٹریلین ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا ماننا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی پلیئر موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں ہے۔

پیٹ کمنز اپنے پرسکون اور چبھنے والے ردعمل کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کرائو کو خاموش کرانے کا دبنگ بیان دیا تھا اور احمد آباد کے ہجوم کو خاموش کروا کر بھی دکھایا تھا۔

بارڈرگواسکر ٹرافی سے پہلے کمنز نے ایک بار پھر بھارتی پلیئرز کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور یہ یقینی طور پر تمام مہمام پلیئرز کے حوالے سے چونکا دینے والا جواب دیا ہے جو بھارتیوں کو بالکل بھی پسند نہیں آیا۔

سیریز شروع ہونے سے قبل فاکس کرکٹ کی جانب سے انٹرویو کے دوران پیٹ کمنز سے سوال پوچھا گیا کہ کون سا ہندوستانی کھلاڑی آسٹریلوی سیٹ اپ میں جگہ بنا لے گا، کمنز نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر فوری طور پر دبنگ جواب دیا "نہیں، کوئی نہیں۔”

یہ سن کر نہ صرف میزبان حیران رہ گئے بلکہ یہ بات بھارتیوں کو بھی کھل گئی، یہی سوال نیتھن لیون، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ سے پوچھا گیا تو انھوں نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام لے لیا۔

نیتھن لیون نے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا، مچل مارش نے دہلی کیپٹلز کے اپنے سابق ساتھی رشبھ پنت کو چنا، ٹریوس ہیڈ نے بھارتی کپتان روہت شرما کا منتخب کیا جبکہ اسکاٹ بولانڈ نے جسپریت بمراہ کا جگہ دی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow