کمل ہاسن کے نئے روپ کی تصویر وائرل؛ پہچاننا مشکل ہوگیا

ممبئی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے نامور اداکار کمل ہاسن کے نئے روپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کو پہنچاننا مشکل ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن ایک بار پھر بڑی اسکرین پر دھوم مچانے واپس آ رہے ہیں۔ اداکار ایس شنکر کی فلم ’انڈین 2‘ میں نظر آئیں […]

 0  3
کمل ہاسن کے نئے روپ کی تصویر وائرل؛ پہچاننا مشکل ہوگیا

ممبئی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے نامور اداکار کمل ہاسن کے نئے روپ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ان کو پہنچاننا مشکل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن ایک بار پھر بڑی اسکرین پر دھوم مچانے واپس آ رہے ہیں۔ اداکار ایس شنکر کی فلم ’انڈین 2‘ میں نظر آئیں گے۔

کمل ہاسن نے آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کر دیا جس میں وہ بالکل نئے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی۔

مذکورہ پوسٹر میں ساؤتھ انڈین اسٹار کو سفید بالوں میں دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑی بندھی ہے۔ پوسٹر میں فلم کا عنوان ’زیرو ٹالرنس‘ درج ہے اور یہ رواں سال جون میں ریلیز ہوگی۔

کمل ہاسن کے علاوہ فلم میں کاجل اگروال اور راکل پریت سنگھ بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

گزشتہ سال نومبر میں ’انڈین 2‘ کا پرومو شیئر کیا گیا تھا۔ 27 سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا گیا جس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

’انڈین 2‘ کی شوٹنگ 2019 میں شروع ہوئی تھی تاہم 2020 میں سیٹ پر کرین گرنے کے بعد شوٹنگ روک دی گئی تھی۔ حادثے میں عملے کے 3 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow