کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 3 پاکستانی امپائرز پینل میں شامل

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار تین پاکستانی امپائرز کو آئی سی سی نے کسی میگا ایونٹ کے امپائرز پینل میں شامل کیا ہے۔ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس کی تیاریاں زور […]

 0  3
کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 3 پاکستانی امپائرز پینل میں شامل

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار تین پاکستانی امپائرز کو آئی سی سی نے کسی میگا ایونٹ کے امپائرز پینل میں شامل کیا ہے۔

سنسنی خیز لمحات سے بھرپور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ آئی سی سی نے گزشتہ دنوں میگا ایونٹ کے لیے امپائرز پینل کا اعلان کیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کسی میگا ایونٹ کے لیے تین پاکستانی امپائرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے اعلان کردہ امپائرز پینل میں سینئر قومی امپائر احسن رضا کے علاوہ راشد ریاض اور آصف یعقوب بھی شامل ہیں جو میگا ایونٹ کے ذریعے اپنا ڈیبیو کریں گے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اس حوالے سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تینوں امپائرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز کا اعلان کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow