کرن حق اور جینیس ٹیسا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن حق اور جنیس ٹیسا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیس ٹیسا نے ساتھی اداکارہ کرن حق کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے […]

 0  4
کرن حق اور جینیس ٹیسا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن حق اور جنیس ٹیسا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ جینیس ٹیسا نے ساتھی اداکارہ کرن حق کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں چہل قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’فبیحہ اور ثنایا متوازی کائنات میں ہیں۔‘

جینیس اور کرن حق کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کی فلم کا گانا ’چھمک چھلو‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرن اور جینیس ڈرامہ سیریل ’حسرت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

حسرت میں کرن حق (ثنایا)، اور جینیس ٹیسا (فبیحہ) کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کرداروں فہد شیخ، روبینہ اشرف، پروین اکبر، سبحان اعوان، شرمین علی ودیگر بھی شامل ہیں۔

’حسرت‘ کی ہدایت کاری کے فرائض میثم نقوی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخشندہ رضوی نے لکھی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow