کرن جوہر مداح کے ’انکل‘ کہنے پر ناراض ہوگئے، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر کو لندن میں مداح نے انکل کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مداح کی جانب سے ’انکل‘ کہنے […]

 0  2

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و پروڈیوسر کرن جوہر کو لندن میں مداح نے انکل کہہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں مداح کی جانب سے ’انکل‘ کہنے پر وہ ناراض ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح کرن جوہر کو دیکھ کر کہتا ہے کہ میں انہیں کیا کہہ کر پکاروں؟

مداح کہتا ہے کہ مجھے انہیں ’کے جو‘ کہنا چاہیے؟ یا پھر کرن جوہر، مسٹر کرن؟ یا صرف کرن کہنا چاہیے؟

یہ کہتے ہی مذکورہ شخص کرن جوہر کی طرف بڑھتا ہے اور انہیں ’ ہائے انکل‘ کہہ دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @zanethad

کرن جوہر حیرانی سے پوچھتے ہیں کہ ہائے انکل، تم نے مجھے ابھی انکل کہہ کر پکارا ہے، ساتھ ہی مداح مسکرانے لگ جاتا ہے۔

تاہم کرن جوہر ’انکل‘ کا لفظ سن کر وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’آنٹی‘ بولنا تھا۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’جوکر کہہ کر بلا لیتے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’جب 46 سال کا انکل 53 سال کے شخص کو انکل کہتا ہے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow