کامیڈی نائٹس ود کپل کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، نسیم وکی
پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار نسیم وکی نے بھارت میں ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شو کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔ کامیڈین نسیم وکی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ ’ایکسکیوز می‘ میں شرکت کی اور اس دوران کامیڈین کپل شرما کے ساتھ شو کرنے کو اپنی زندگی کی سب […]
پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار نسیم وکی نے بھارت میں ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شو کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔
کامیڈین نسیم وکی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ ’ایکسکیوز می‘ میں شرکت کی اور اس دوران کامیڈین کپل شرما کے ساتھ شو کرنے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کامیڈین نائٹ ود کپل کرنا زندگی کی غلطی تھی اس شو کا حصہ بننے کے بعد مجھے محبت اور تعریف سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
کامیڈین کا کہنا ہے کہ بھارتی شو میں شرکت کرنے کا مجھے کوئی فائدہ نہیں ہوا بلکہ تعریف کے بجائے مجھے اس شو کی وجہ سے کافی تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکار نے بتایا کہ پاکستانی انڈسٹری کے بارے میں وہ جس چیز کو بالکل حقیر سمجھتے ہیں وہ یہ ہے کہ بنانے والی رسمی اسکرپٹ پر کام نہیں کرتے، ہم رسمی اسکرپٹ کے بغیر کام اور کامیڈی کرنا شروع کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھیٹر کے فنکاروں نے پڑھنا اور سیکھنا چھور دیا ہے، نوجوان اداکاروں نے ریہرسیل کرنا چھوڑ دی ہے، اسکرٹ کے بغٰر ہماری کامیڈی صرف فسانہ الفاظ پر مبنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں ہم نے پاکستان سے کوئی نیا ٹیلنٹ کامیڈی کے میدان میں ابھرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟