کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کے ریالٹی شو بگ باس کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی مبینہ دوسری شادی کے حوالے سے ایک تصویر منظر عام پر آگئی، تاہم اداکار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی اور مہ جبین […]

 0  3
کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی، اہلیہ کون ہیں؟

ممبئی : بھارتی ٹیلی وژن کے ریالٹی شو بگ باس کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی مبینہ دوسری شادی کے حوالے سے ایک تصویر منظر عام پر آگئی، تاہم اداکار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی اور مہ جبین نے مبینہ طور پر 20 مئی کو اپنے اہل خانہ اور دیگر قریبی دوستوں کی موجودگی میں دوسرا نکاح کیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے میک اپ آرٹسٹ ‘مہ جبیں کوٹ والا’ سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ویسے تو منور فاروقی نے اپنی دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی لیکن ان کے مہ جبین کوٹ والا کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی ابھی اس شادی کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر کہیں نظر نہیں آئیں گی۔

یاد رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی سے ان کا ایک بیٹا ہے اور میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے پروگرام ’بگ باس‘ میں بات کرتے ہوئے منور فاروقی نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی والدین کی مرضی سے خاندان میں ہوئی تھی جو چل نہیں سکی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نکاح کی چھوٹی سی تقریب ممبئی کے آئی ٹی سی گرینڈ سینٹرل میں منعقد ہوئی۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والی مہ جبین کوٹ والا ایک کاسمیٹکس آرٹسٹ ہیں، مہ جبین نے دھانشری ورما، عامر علی، ویرون دھون سمیت کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow