کامن ویلتھ گیمز 2026 سے 9 مشہور کھیلوں کا خاتمہ
دولت مشترکہ کھیل (کامن ویلتھ گیمز) 2026 میں گلاسکو میں ہوں گے جس میں دنیا کے 9 مشہور کھیلوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2026 سے کرکٹ، ہاکی سمیت 9 مختلف کھیلوں کا اخراج کر دیا گیا ہے تاہم 2022 کے برمنگھم میں ہونے والے گیمز […]
دولت مشترکہ کھیل (کامن ویلتھ گیمز) 2026 میں گلاسکو میں ہوں گے جس میں دنیا کے 9 مشہور کھیلوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2026 سے کرکٹ، ہاکی سمیت 9 مختلف کھیلوں کا اخراج کر دیا گیا ہے تاہم 2022 کے برمنگھم میں ہونے والے گیمز کے مقابلے میں اس بار 19 کے بجائے صرف 10 کھیلوں کے مقابلے ہی منعقد ہوں گے۔
گلاسکو گیمز میں جو کھیل شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ ان میں کرکٹ، ہاکی، اسکواش، بیڈمنٹن، رگبی سیونز، ڈائیونگ اور ٹرائی تھیلون شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی اصل میزبان آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ تھی جس نے اخراجات کے باعث گزشتہ برس ہی اس ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔
بعد ازاں اسکاٹس حکومت ایونٹ کو بچانے کے لیے میدان میں آئی اور گیمز 2026 میں 23 جولائی سے 2 اگست تک گلاسکو میں منعقد کرنے کا اعلان کیا۔
2026 کے کامن ویلتھ گیمز شیڈول میں ایتھلیٹکس اور پیرا ایتھلیٹکس، تیراکی اور پیرا سوئمنگ، آرٹسٹک جمناسٹک، ٹریک سائیکلنگ اور پیرا ٹریک سائیکلنگ، نیٹ بال، ویٹ لفٹنگ اور پیرا لفٹنگ، باکسنگ، جوڈو، باؤلز اور پیرا باؤلز کے علاوہ 3×3 باسکٹ بال اور 3×3 وہیل چیئر باسکٹ بال شامل ہوں گے۔
توقع ہے کہ تقریباً تین ہزار ایتھلیٹس دولت مشترکہ کے 74 ممالک اور خطوں سے مقابلے میں حصہ لیں گے۔
کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے کہا کہ گلاسگو 2026 کے لیے 10 کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ کی سرمایہ کاری فراہم کرے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟