کارتک آریان نے 10 سال بعد انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرلی
بالی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرلی۔ اداکار کارتک آریان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یادگار تقریب کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کیں، جہاں انہیں طلباء کے ساتھ جشن مناتے، خوشی سے رقص کرتے اور اپنے کالج کے دنوں کی یاد تازہ کرتے […]
بالی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کارتک آریان نے دس سال بعد اپنی انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرلی۔
اداکار کارتک آریان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یادگار تقریب کانووکیشن کی ویڈیو شیئر کیں، جہاں انہیں طلباء کے ساتھ جشن مناتے، خوشی سے رقص کرتے اور اپنے کالج کے دنوں کی یاد تازہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں آریان کو کانووکیشن سے پہلے ریہرسل اور پھر والدہ کے ساتھ ڈگری وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اداکار نے ممبئی میں ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کارتک آریان نے کیپشن میں لکھا کہ ’’بیک بینچ پر بیٹھنے سے لے کر کانووکیشن کے لیے اسٹیج پر کھڑے ہونے تک سفر بہت حسین رہا ہے‘‘۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ’’ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے مجھے بہت سے یادگار لمحات، خواب اور اب آخرکار میری ڈگری بھی دے دی، جس کے حصول کے لیے مجھے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ لگا‘‘۔
اداکار نے اپنے اساتذہ سمیت یونیورسٹی کے ساتھیوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شکریہ وجے پاٹل سر، میرے ناقابل یقین اساتذہ اور یہاں کے نوجوان سب کا شکریہ، میرا یہاں آنا گھر آنے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟