کاجول اور کریتی سینن کی ’دو پتی‘ کا ٹریلر ریلیز
بالی ووڈ اداکارہ کاجول اور کریتی سینن کی فلم ’دو پتی‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کی سنسنی خیز فلم ’دو پتی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں کاجول پولیس انسپکٹر اور کریتی سینن ڈبل رول میں دکھائی دیں گی۔ ’دو پتی‘ 25 […]
بالی ووڈ اداکارہ کاجول اور کریتی سینن کی فلم ’دو پتی‘ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کی سنسنی خیز فلم ’دو پتی‘ کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں کاجول پولیس انسپکٹر اور کریتی سینن ڈبل رول میں دکھائی دیں گی۔
’دو پتی‘ 25 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی جس میں تنوی عظمی، برجندر کالرا، ویوک مشران سمیت دیگر معروف اداکار بھی شامل ہیں۔
کریتی سینن فلم میں جڑواں بہنوں ساومیا اور شیلی کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ایک منفی کردار ہے۔
فلم کی ہدایات ششانکا چترویدی نے انجام دیے ہیں جبکہ کہانی اور پروڈکشن کنیکا ڈھلون کی کتھا پکچرز اور کیرتی سینن کی بلیو بٹر فلائی فلمز کے بینر تلے ہوئی ہے۔
’دو پتی‘ کی کہانی ایک خیالی پہاڑی شہر دیوی پور میں ترتیب دی گئی ہے جہاں پولیس انسپکٹر ودیا جوتی (کاجول) کو کچھ پراسرار واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو ساومیا (کیرتی سینن) اور اس کے شوہر دھرو سُود (شاہیر شیخ) کے گرد گھومتے ہیں۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جب ساومیا کی جڑواں بہن شیلی وہاں پہنچتی ہے تو واقعات مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں، اور ودیا جوتی کو ہر بات پر شک ہونے لگتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟