ڈیوڈ ولی نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے بارے میں کیا کہا؟
کراچی: ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر ڈیوڈولی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولرز کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق انگلش پیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے اچھے فاسٹ بولرز نکلتے آئے ہیں۔ […]
کراچی: ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر ڈیوڈولی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولرز کے بارے میں اظہار خیال کیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق انگلش پیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے اچھے فاسٹ بولرز نکلتے آئے ہیں۔
ڈیوڈولی نے کہا کہ میں اپنی گیم پرتوجہ دیتا ہوں کوچزسے اتنا فرق نہیں پڑتا۔ میں کوشش کرتا ہوں دونوں انداز سے سوئنگ کروں، ان پچز پر مجھے اچھی سپورٹ مل رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایلکسا بہت اچھی کوچ ہے، مثبت بات ہے کہ خواتین کو بھی موقع مل رہا ہے، ہم نے میچ میں اچھے رنز بنائے جس سے ہمیں فائدہ ملا۔
ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ہم مختلف ثقافت کو دیکھتے ہیں اور اس سے خوش ہوتے ہیں۔ قوالی نائٹ میں انجوائے کر رہے تھے، دھانی نے مجھے ٹوپی بولنا اور بوٹ بولنا سکھایا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟