ڈپٹی اسپیکر مہاراشٹر سمیت 7 ارکان اسمبلی نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی (ویڈیو)
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، ریاست کے ڈپٹی اسپیکر نے سات دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر اسمبلی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، تاہم نیچے سیفٹی نیٹ لگا ہوا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا […]
ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، ریاست کے ڈپٹی اسپیکر نے سات دیگر ارکان اسمبلی کے ساتھ مل کر اسمبلی کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، تاہم نیچے سیفٹی نیٹ لگا ہوا تھا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاست دانوں کو سیفٹی نیٹ سے اترنے کی جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم یہ ویڈیو چھلانگ لگانے کے بعد کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا اسمبلی کے 7 قبائلی ارکان اسمبلی کا تعلق اپوزیشن ہی نہیں بلکہ برسر اقتدار پارٹی سے بھی ہے، جنھوں نے ڈپٹی اسپیکر نرہری زیروال کی قیادت میں جمعہ کے دن اسمبلی عمارت کی تیسری منزل سے سیفٹی نیٹ پر چھلانگ لگائی۔
وہ دھنگر برادری کو شیڈول کاسٹ (ایس سی) کے زمرے سے ریزرویشن دینے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، واقعے کے وقت وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی زیر صدارت ساتویں منزل پر ریاستی کابینہ کا اجلاس ہو رہا تھا، قبائلی ارکان نے دوران احتجاج کاغذات بھی پھینکے۔
ڈپٹی اسپیکر نے شکایت کی کہ وزیر اعلیٰ نے انھیں گزشتہ روز بھی 7 گھنٹے انتظار کرایا لیکن ملاقات نہیں کی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پی ای ایس اے ایکٹ کے تحت قبائلی نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟