’ڈومیسٹک کے رگڑے کھانے والوں نے آکر جیت دلائی‘

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامرن اکمل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کے رگڑے کھانے والوں نے آکر جیت دلائی۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اوپنر کامران اکمل نے کہا کہ ہائی جیکرز نے تین سال کچھ نہ کیا، ڈومیسٹک میں رگڑے کھانے والوں نے آکر پاکستان کو […]

 0  1
’ڈومیسٹک کے رگڑے کھانے والوں نے آکر جیت دلائی‘

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامرن اکمل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کے رگڑے کھانے والوں نے آکر جیت دلائی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق اوپنر کامران اکمل نے کہا کہ ہائی جیکرز نے تین سال کچھ نہ کیا، ڈومیسٹک میں رگڑے کھانے والوں نے آکر پاکستان کو جیت دلوائی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اس ٹیم کو سپورٹ کریں اور ان کھلاڑیوں کو نوازیں۔

دوسری جانب باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید نے نے دوستی یاری نہیں چلنے دی، پاکستان میں کچھ لوگ اسپن وکٹیں نہیں بنانے دیتے وہ نہیں چاہتے بیٹنگ پرفارمنس خراب ہو۔

یہ پڑھیں: ’پاکستان کو پی آر ایجنسیز نے نہیں، کامران، سلمان اور نعمان نے میچ جتوایا‘

واضح رہے کہ قومی اسپنرز کی جادوئی بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے دی۔

 دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ یہ قومی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں ساڑھے تین سال بعد پہلی فتح ہے۔

پاکستانی اسپنرز کی جوڑی ساجد خان اور نعمان علی کی گھومتی ہوئی بالز کا انگلینڈ کے بلے باز مقابلہ نہ کر سکے اور پہلے سیشن میں 8 وکٹیں گنوا دیں۔

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے جیت کے لیے ملنے والے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں پر 36 رنز کے ساتھ دوسری ادھوری اننگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم صرف 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow