چیکو وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ، لیکن کیسے

چیکو خوش ذائقہ اور صحت کیلیے انتہائی مفید پھل ہے، جس کو ہر انسان چاہے بچہ ہو یا بوڑھا شوق سے کھاتا ہے، یہ اپنے اندر حیرت انگیز فوائد سموئے ہوئے ہے اور جن سے بیشتر لوگ ناواقف ہیں۔ لذیذ شیریں پھل چیکو کھانے کے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، غذائیت […]

 0  3
چیکو وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ، لیکن کیسے

چیکو خوش ذائقہ اور صحت کیلیے انتہائی مفید پھل ہے، جس کو ہر انسان چاہے بچہ ہو یا بوڑھا شوق سے کھاتا ہے، یہ اپنے اندر حیرت انگیز فوائد سموئے ہوئے ہے اور جن سے بیشتر لوگ ناواقف ہیں۔

لذیذ شیریں پھل چیکو کھانے کے صحت پر بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، غذائیت سے بھر پور چیکو ہضم کرنے میں بھی آسان ہے جبکہ چیکو کا استعمال مجموعی صحت سمیت خوبصورتی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے جس کے نتیجے میں بال، جلد، ناخن بھی صحت مند ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بڑھا ہوا وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ اعصابی تناؤ سے بھی نجات دلاتا ہے۔

قدرت نے ہمیں جو پھل عطا کی ہیں ان میں چیکو کا کسی سے کوئی موازنہ نہیں، اس پھل کو نہ صرف خوبیوں کی کان کہا جاتا ہے بلکہ اس میں موجود غذائی اجزاء بھی اسے بہت خاص بناتے ہیں۔

چیکو میں وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی کے ساتھ ساتھ آئرن، کیلشیم، فاسفورس، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر اور کچھ معدنیات بھی ہوتے ہیں، جو جلد کی دیکھ بھال کرتے ہیں، یہ ہڈیوں کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہے تو چیکو بہت مفید ہے، کیونکہ یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو ذیابیطس ہے تو اسے اس سے پرہیز کرنے یا اسے محدود مقدار میں استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

چیکو کیلشیم حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے، اس کے علاوہ اس میں بہت سے معدنیات بھی پائے جاتے ہیں، جیسے کاپر، میگنیشیم وغیرہ، اس میں کئی اہم عناصر بھی پائے جاتے ہیں، جو دل کے مریضوں کے لیے بہت اہم ہیں۔

یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے تو ایسی حالت میں یہ معدے کے لیے بھی بہت مفید پھل ہے۔ یہ کمزوری کو بھی دور کرتا ہے، جن کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے۔ اس کے پتوں کا کاڑھا بنا کر پیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو اس کے بیجوں کو باریک پیس کر کاڑھا بنا کر بے خوابی کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow