ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: کوئنٹن ڈی کک کا بڑا کارنامہ
جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک نے اہم کارنامہ سرانجام دے دیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک نے یہ سنگ میل سپر ایٹ مرحلے میں آج کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیشاو مہاراج […]
جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک نے اہم کارنامہ سرانجام دے دیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
جنوبی افریقی کرکٹر کوئنٹن ڈی کک نے یہ سنگ میل سپر ایٹ مرحلے میں آج کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیشاو مہاراج کی گیند پر راومن پاوول کا کیچ لے کر عبور کیا ہے۔
جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے 100 شکار میں 82 کیچ اور 18 اسٹمپنگ شامل ہیں۔
کامران اکمل اور باسط علی کا کرکٹ تباہ کرنے والوں پر اظہار برہمی
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دے دیا، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟