چیئرمین پی سی بی کی کاکول میں کھلاڑیوں سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول ٹرینک کیمپ میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پلیئرز کو دی جانے والی تربیت کا معائنہ کیا، انتظامات پر پاک آرمی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ […]

 0  5
چیئرمین پی سی بی کی کاکول میں کھلاڑیوں سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کاکول ٹرینک کیمپ میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ پلیئرز کو دی جانے والی تربیت کا معائنہ کیا، انتظامات پر پاک آرمی کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مختصر وقت میں کیمپ شاندار رہا ہے، کھلاڑیوں کے لگن اور جذبے نے بہت متاثر کیا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کاآرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کوجسمانی فٹنس کی مشقیں کرائی جا رہی ہیں۔۔ٹریننگ کےدوران کھلاڑیوں کے ڈسپلن، ٹیم اسپرٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

شاہین آفریدی کہتے ہیں کہ پی ایم اے میں ٹریننگ سے بہت مطمئن ہیں۔  شاداب نے کہا کہ امید ہے ٹریننگ کا مستقبل میں بہت فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہے، سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow