چکن گونیا کے مریضوں کیلئے ’ہڈی گڈی‘ بہترین علاج

چکن گونیا ایک ایسی وبا ہے جس نے خصوصاً کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لوگ جوڑوں کے درد کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔ عام طور پر اس کا بیماری یا وائرس کا کوئی مصدقہ علاج تو نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اور صحت مند […]

 0  1
چکن گونیا کے مریضوں کیلئے ’ہڈی گڈی‘ بہترین علاج

چکن گونیا ایک ایسی وبا ہے جس نے خصوصاً کراچی کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لوگ جوڑوں کے درد کی وجہ سے شدید تکلیف میں مبتلا ہیں۔

عام طور پر اس کا بیماری یا وائرس کا کوئی مصدقہ علاج تو نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اور صحت مند غذا کے استعمال سے اس کی تکلیف سے نجات کافی حد تک ممکن ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر بلقیس نے چکن گونیا سے بچاؤ اور اس سے ہونے والی تکلیف کی شدت میں کمی کیلئے بہترین مشورے دیے اور ایک نسخہ تجویز کیا۔

فوڈ سپلیمنٹ

انہوں نے بتایا کہ اس بیماری سے بچنے کیلئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے جس کیلئے وٹامن ڈی تھری، وٹامن بی 12 اور زنک کے فوڈ سپلیمنٹ لازمی استعمال کرنے چاہئیں۔

ساگو دانہ اور دودھ 

ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ ایسے مریضوں کو چاہیے کہ صبح ناشتے میں دو چمچ پسا ہوا ساگو دانہ اور ایک لونگ ایک گلاس تیز گرم دودھ میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور جب ساگو دانہ پھولنے لگے تو اسے نیم گرم کرکے پی لیں۔

ہڈی گڈی کی یخنی

اس کے علاوہ ’ہڈی گڈی‘ کا سوپ (یخنی) بہت فائدہ مند ہے، اور گائے کی دم بھی بہت طاقتور ہوتی ہے اس کی یخنی پیئں اور گوشت بھی کھائیں۔

ہڈیوں کا شوربہ (یخنی) بہت صحت بخش غذا ہے، ہڈیوں اور اس کے ریشوں سے بنا سوپ دل کو قوت بخشنے کے ساتھ ساتھ کئی امراض کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 برہم ڈنڈی کا پاؤڈر

کسی بھی قسم کے بخار سے آرام کیلئے انہوں نے ایک آسان کا نسخہ بتایا اور کہا کہ یہ آزمایا ہوا کامیاب نسخہ ہے کہ پنساری کی دکان سے ’برہم ڈنڈی‘ لیں یہ پیلے رنگ کی ہوتی ہے اس کا پاؤڈر بنا کر صرف ایک چٹکی تھوڑے سے مکھن میں شامل کرکے نیم گرم پانی سے تین دن تک پیئں بخار کیسا بھی ہو ختم ہوجائے گا۔

احتیاط اور علاج

چکن گونیا کو روکنے یا اس کے مکمل علاج کی اب تک کوئی مخصوص دوا نہیں بنائی جاسکی۔ تاہم اس بیماری کی علامات کا علاج کرنا ضروری ہے، جس کیلئے درج ذیل اقدامات کیے جاسکتے ہیں کہ جس سے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مریض کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ آرام کرے، پانی زیادہ پیے، اور اپنے معالج کے مشورے سے بخار اور درد کی دوا کھائی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی صحت کی بہتری کیلئے دودھ جوسز اور موسمی پھلوں کا استعمال لازمی کرے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow