پی سی بی میں سینئر آفیشلز کی تبدیلی کا امکان

ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیداران کے خلاف کے بھی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بعد پی سی بی میں بھی سینئر آفیشلز کی تبدیلی کا امکان ہے۔ ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو بھی تبدیل کیا جائےگا۔ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں […]

 0  0
پی سی بی میں سینئر آفیشلز کی تبدیلی کا امکان

ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیداران کے خلاف کے بھی کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بعد پی سی بی میں بھی سینئر آفیشلز کی تبدیلی کا امکان ہے۔ ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو بھی تبدیل کیا جائےگا۔

پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا اور امکان یہی ہے کہ عامر میر کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں اننگ اور 47 رنز کی شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی تبدیل کر دی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی اور عبرت ناک شکست کا پہلا ملبہ قومی سلیکشن کمیٹی پر گرا ہے جس کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے تبدیل کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے۔

سلیکشن کمیٹی میں عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار، سابق کپتان اظہر علی، سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید اور حسین چیمہ ووٹنگ ممبر ہوں گے جب کہ پرانی سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق بھی نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

اس سے پہلے محمد یوسف، اسد شفیق، کپتان اور ہیڈ کوچ سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔ محمد یوسف پہلے ہی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکے جب کہ کپتان اور ہیڈ کوچ کو سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ ممبر نہیں بنایا گیا ہے۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow