پی ایس ایل 9 کا پہلا مرحلہ ختم، کتنے ریکارڈز بنے؟

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا پہلا مرحلہ ابتدائی 14 میچز کے لاہور اور ملتان میں انعقاد کے ساتھ ختم ہوگیا اس مرحلے میں کئی ریکارڈز بھی بنے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سنسنی خیزی سے بھرپور پاکستان سپر لیگ 9 زور وشور سے جاری ہے جس کا پہلا مرحلہ ابتدائی 14 میچز کے […]

 0  8
پی ایس ایل 9 کا پہلا مرحلہ ختم، کتنے ریکارڈز بنے؟

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا پہلا مرحلہ ابتدائی 14 میچز کے لاہور اور ملتان میں انعقاد کے ساتھ ختم ہوگیا اس مرحلے میں کئی ریکارڈز بھی بنے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سنسنی خیزی سے بھرپور پاکستان سپر لیگ 9 زور وشور سے جاری ہے جس کا پہلا مرحلہ ابتدائی 14 میچز کے لاہور اور ملتان میں انعقاد کے ساتھ ختم ہوگیا جس میں 9 میچز لاہور اور 5 ملتان میں کھیلے گئے۔

پی ایس ایل کا دوسرا مرحلہ کراچی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد کے میچ سے شروع ہو گیا۔ بقیہ 20 میچز شہر قائد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جن میں سے 11 میچز کراچی میں ہوں گے۔ پلے آف مرحلے سمیت فائنل بھی کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 کے پہلے مرحلے میں کئی کھلاڑیوں نے نئے ریکارڈز بنا کر ریکارڈ بک میں اپنے نام درج کرائے۔ ٹیمیں جیتیں بھی اور ہاری بھی۔ اس مرحلے میں کیا کیا ہوا یہ سب اس رپورٹ میں موجود ہے۔

پہلے راونڈ کے کھیلے گئے 14 میچوں میں ملتان سلطانز اپنے نام کی طرح بالکل سلطانوں کی طرح کھیلے اور 6 میں سے 5 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہیں۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے بھی 6 میچز کھیلے لیکن وہ کوشش کرتے رہ گئے مگر فتح کا ہُما ان کے سر پر نہ بیٹھا اور وہ تمام یعنی 6 میچز ہارنے کے بعد اب ایونٹ سے خالی ہاتھ بے دخلی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈیئٹر اور پشاور زلمی تین تین فتوحات کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔

بات کی جائے انفرادی کارکردگی کی تو بلے بازوں میں بابر اعظم اب تک 5 میچوں میں 330 رنز بنا کر ٹاپ پر ہیں جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابر اعظم اس سنچری کے ساتھ ٹی 20 فارمیٹ میں 10 سے زائد سنچریاں بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے۔

ملتان سلطانز کے محمد علی اور اسامہ میر 13، 13 وکٹوں کے ساتھ بولرز کی فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔

رواں ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 6 بار ٹیموں نے اسکور کو 200 کا ہندسہ پار کرایا، سب سے بڑا ٹوٹل 214 رنز بنانے کا اعزاز بھی ملتان سلطانز کے حصے میں آیا۔

کرکٹ کے میدان سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

اب تک ایونٹ میں دو سنچریاں بنی ہیں۔ سب سے بڑی 111 رنز کی اننگ کھیلنے کا اعزاز بابر اعظم کے نام رہا۔ بہترین بولنگ فیگر  میں اسامہ میر نے 40 رنز کے عوض 6 وکٹیں لے کر لیجنڈ شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow