پی ایس ایل: کوئٹہ کیلیے خوشخبری، عثمان طارق بولنگ کیلیے کلیئر قرار

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں مشکوک ایکشن کے باعث بولنگ سے روکے جانے والے کوئٹہ کے اسپنر عثمان طارق کو بولنگ کی اجازت مل گئی ہے۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جائزہ لیا گیا جس کے بعد […]

 0  3

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں مشکوک ایکشن کے باعث بولنگ سے روکے جانے والے کوئٹہ کے اسپنر عثمان طارق کو بولنگ کی اجازت مل گئی ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جائزہ لیا گیا جس کے بعد انہیں رواں پی ایس ایل میں اپنی بولنگ جاری رکھنے کی کلیئرنس  مل گئی ہے۔

کوئٹہ گلیڈیئٹرز جو پی ایس ایل 9 کے پلے آف کے لیے بھی کوالیفائی کر چکی ہے آج ملتان سلطانز کے خلاف گروپ کا آخری میچ کھیلے گی اور اس اجازت کے بعد عثمان طارق آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف سلیکشن کے لیے اہل ہوں گے۔

تاہم عثمان کو ان کے بولنگ ایکشن کے حوالے سے چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے کہ کیونکہ امپائرز کی جانب سے دوبارہ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد ان پر بولنگ کرانے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے اور یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ اس مسئلے کو درست کرنے کے ساتھ اس کے جائزہ ٹیسٹ میں کلیئر نہ قرار دے دیے جائیں۔

واضح رہے کہ عثمان طارق کے ایکشن کو 6 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا۔

عثمان طارق نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں تین میچ کھیل کر دو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow