پیرس اولمپکس 2024، گولڈ میڈلسٹ پارک میں سونے پر مجبور، تصاویر وائرل
سوئمنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ‘دی شارک‘ کی عرفیت سے مشہور تھامس سیکن کے پارک میں سونے کی تصاویر وائرل ہوگئی۔ پیرس اولمپکس میں منتظمین کی بدنظمی کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جب تیراکی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تھامس سیکن پیرس میں پارک میں سونے پر مجبور ہوگئے، ٹیم […]
سوئمنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ‘دی شارک‘ کی عرفیت سے مشہور تھامس سیکن کے پارک میں سونے کی تصاویر وائرل ہوگئی۔
پیرس اولمپکس میں منتظمین کی بدنظمی کا ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جب تیراکی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے تھامس سیکن پیرس میں پارک میں سونے پر مجبور ہوگئے، ٹیم اٹلی کے تھامس سیکن ’دی شارک‘ کی عرفیت سے بھی جانے جاتے ہیں وہ اس اولمپکس میں ایک اسٹار بن کر ابھرے ہیں۔
اولمپک ولیج کے پارک میں تھامس سیکن کو پرسکون نیند کی تلاش میں خواب خرگوش کے مزے لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلائی تمغہ جیتنے والے تیراک بینچ کے ساتھ گھاس پر تولیے پر سوئے ہوئے ہیں، ان کے ایک ساتھی اولمپک ایتھلیٹ نے یہ شیئر کی تھی۔
سعودی ٹیم کے رکن حسین علیرضا نے ہفتے کو اپنے انسٹاگرام پیج پر یہ تصویر شیئر کی اور اولمپک ولیج کے سینٹ ڈینس لوکیشن کو ٹیگ کیا، جس میں اطالوی تیراک بے خبر سورہے ہیں۔
حسین علیرضا نے اس تصویر کے کیشپن میں لکھا کہ ’آج آرام کرو، کل فتح کرو‘، مردوں کے 100 میٹر بیک اسٹروک میں تھامس کے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد انکی یہ تصویر سامنے آئی ہے۔
خیال رہے کہ تھامس اور اٹلی کے مردوں کی ٹیم x1004 میٹر میڈلے ہیٹس سے باہر ہوچکی ہے، تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ یہ تصویر اس سے پہلے یا بعد میں لی گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟