پپیتے کے بیجوں کے حیران کن فوائد

عام طور سے پپیتا کھاتے ہوئے لوگ اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، یہ ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ پپیتے کے بیجوں کے فوائد جان لیں تو حیران رہ جائیں گے۔ ہاضمہ: اس میں ہاضمے کو بہتر بنانے والے انزائم ہوتے ہیں، جن سے قبض دور ہوتا ہے۔ قوت مدافعت: پپیتے کے […]

 0  3
پپیتے کے بیجوں کے حیران کن فوائد

عام طور سے پپیتا کھاتے ہوئے لوگ اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، یہ ذائقے میں کڑوے ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ پپیتے کے بیجوں کے فوائد جان لیں تو حیران رہ جائیں گے۔

ہاضمہ: اس میں ہاضمے کو بہتر بنانے والے انزائم ہوتے ہیں، جن سے قبض دور ہوتا ہے۔

قوت مدافعت: پپیتے کے بیج میں اینٹی بیکٹیریل خواص موجود ہیں، جو مدافعتی نظام کو سپورٹ کرنے اور جراثیم سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سے جگر کی صفائی ہوتی ہے۔

سوزش: پپیتے کے بیجوں میں سوزش کے خلاف مرکبات ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔ سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خواص سے جلد کو بھی فائدہ ملتا ہے، رنگت صاف ہو جاتی ہے۔

آنتوں کی صفائی: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں آنتوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں، جس کی وجوہ کئی اور مختلف ہیں۔ ایسے میں پپیتے کے بیج آنتوں کی صفائی کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ پیٹ میں کیڑوں کی شکایت ہو تو ان کا استعمال فائدہ مند ہے، اس کے کھانے سے آنتوں سے جرثوموں کا اخراج ہوتا ہے۔

کولیسٹرول: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پپیتے کے بیج کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں، یعنی دل کی صحت سے بھی انھیں جوڑا جا سکتا ہے۔

کینسر: کچھ مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ پپیتے کے بیجوں میں کینسر مخالف خصوصیات ہوتی ہیں، جن سے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ پپیتے کے بیج میگنیشیم، پوٹاشیم اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزا کا اچھا ذریعہ بھی ہیں۔

استعمال کیسے کریں:

ڈریسنگ: پپیتے کے بیج اچھی طرح دھو لیں، پھر سکھا لیں، اور اس کے بعد پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اب اسے سلاد یا فروٹ چاٹ کی ڈریسنگ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

لیکوئڈ میں: پاؤڈر ملک شیک یا اسموتھی میں ڈال کر پیا جا سکتا ہے، شہد میں ملا کر ڈبل روٹی پر لگا کر بچوں کو دیا جا سکتا ہے۔ نہار منہ ایک چمچ پاؤڈر پانی کے ساتھ لیں، دلیا میں ڈال کر بھی کھا سکتے ہیں یا قہوے کی صورت میں پی لیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow