پولیو وائرس نے ایک اور بچے کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا
کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس نے ایک اور بچے کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے سے ٹیسٹ کے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے۔ […]
کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس نے ایک اور بچے کو عمر بھر کے لیے معذور کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے رہائشی ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے سے ٹیسٹ کے نمونے 22 فروری 2024 کو لیے گئے تھے۔
پولیو پازیٹو بچہ ڈیرہ بگٹی کی یوسی سوئی تین کا رہائشی ہے، متاثرہ بچے میں موجود پولیو وائرس وائے بی تھری اے کلسٹر ہے۔
محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے میں موجود پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے۔
متاثرہ بچے کی روٹین ایمونائزیشن میں سات بار پولیوویکسینیشن ہوچکی ہے، رواں برس ملک بھر میں 46 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کا 2024 میں رپورٹ ہونے والا یہ پولیو کا پہلا کیس ہے، بلوچستان میں پولیو کا کیس تین سال قبل فروری 2021 میں قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا۔
بلوچستان کے 9 اضلاع میں خصوصی پولیو مہم 24 مارچ سے شروع ہوگی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟