پنجابی نہیں آتی اردو اسپیکنگ ہوں، اریج چوہدری

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے پنجابی نہیں آتی اردو اسپیکنگ ہوں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’نتاشہ‘ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اداکارہ اریج چوہدری نے اپنی پنجابی فلم سے متعلق اظہار خیال کیا۔ میزبان نے […]

 0  1
پنجابی نہیں آتی اردو اسپیکنگ ہوں، اریج چوہدری

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ مجھے پنجابی نہیں آتی اردو اسپیکنگ ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’نتاشہ‘ کے کردار سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی اداکارہ اریج چوہدری نے اپنی پنجابی فلم سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ نے گپی گریوال کی پنجابی فلم کی ہے وہ ابھی ریلیز نہیں ہوئی؟

اریج چوہدری نے کہا کہ جی ہاں فلم گپی گریوال کی پروڈکشن ہے جس کی برطانیہ میں شوٹنگ ہوئی ہے، میں نے فلم ’ڈھائی چال‘ کے لیے آڈیشن دیا تھا تو وہ آڈیشن ایک ایجنٹ سے دوسرے کے پاس گیا تو انہیں پسند آگیا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں کال آئی کہ ایک پنجابی فلم آپ کرنا چاہیں گی؟ میں نے ان سے کہا کہ مجھے پنجابی نہیں آتی کیونکہ میں اردو اسپیکنگ ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا کہ آپ کردار کے لے موزوں ہیں جس پر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ مجھے تین ڈے پہلے بلائیں میں پنجابی سیکھ لوں گی۔

اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجابی سیکھنے میں جاوید شیخ اور کامیڈین سخاوت ناز نے بہت ساتھ دیا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ عزت دینے، اچھی طرح بات کرنے اور احترام کرنے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔

 اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہو تو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔

اریج چوہدری کے مطابق کبھی میں کبھی تم کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے کیونکہ اصل زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے کردار نتاشا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کردار جیسے لوگ بھی حقیقی زندگی میں موجود ہیں۔

اریج چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مداح مجھے اب صرف نتاشا کے نام سے پہچانتے ہیں جو اچھی بات ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں نے کردار کتنا اچھا نبھایا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow