پشپا 2 کے منتظر مداحوں کے لیے خوشخبری

پشپا کے مداح اس کے سیکوئل کے منتظر ہیں اب خوشخبری ہے کہ پشپا 2 کے ٹیزر کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 2021 مین اللو ارجن اور شمیکا مندانہ کی فلم پشپا دی رائز ریلیز ہوئی جس کی ہدایت کاری کے فرائض سو کمار نے انجام دیے تھے فلم کو تامل، […]

 0  3
پشپا 2 کے منتظر مداحوں کے لیے خوشخبری

پشپا کے مداح اس کے سیکوئل کے منتظر ہیں اب خوشخبری ہے کہ پشپا 2 کے ٹیزر کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

2021 مین اللو ارجن اور شمیکا مندانہ کی فلم پشپا دی رائز ریلیز ہوئی جس کی ہدایت کاری کے فرائض سو کمار نے انجام دیے تھے فلم کو تامل، ملیالم، کنڑ، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز کیا گیا اور فلم سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔

پشپا کی کامیابی کے بعد میکرز نے پشپا دی رائز کے سیکوئل کا اعلان کیا جبکہ فلم کی ہائپ روز بروز بڑھ رہی ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق پشپا کے سیکوئل کا ٹیزر تیار کرلیا گیا ہے۔

8 اپریل کے دن اداکار اللو ارجن کی سالگرہ ہے اور اسی دن کے موقع پر فلم پشپا 2 دی رائز کے ٹیزر کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

فلم میکرز ایک نیا پوسٹر بھی جاری کررہے ہیں جو 8 اپریل کو ٹیزر کے ریلیز کا اعلان کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیزر ٹریلر اتنی ہی محبت اور تعریف حاصل کرے گا جتنی پشپا 2 – دی رائز کے پہلے پوسٹر کی ریلیز پر حاصل کی گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow