پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ کیلیے ملائیشیا روانہ
پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کرنے کے لیے ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے ٹیم کی قیادت عماد بٹ کریں گے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کرنے کے لیے عماد بٹ کی قیادت میں ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے۔ اذلان شاہ ٹورنامنٹ […]
پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کرنے کے لیے ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے ٹیم کی قیادت عماد بٹ کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کرنے کے لیے عماد بٹ کی قیادت میں ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے۔
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کا 4 مئی سے ایپو میں آغاز ہو رہا ہے، جس کا فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
پاکستانی ٹیم افتتاحی روز میزبان ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ شاہینوں کا دوسرا مقابلہ 5 مئی کو جنوبی کوریا، 7 مئی کو جاپان، 8 مئی کو کینیڈا اور 10 مئی کو نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
ٹیم کے ہمراہ طارق بگٹی، رانا مجاہد اور 5 رکنی منیجمنٹ بھی ملائیشیا گئی ہے۔ منیجمن ٹمیں رولینٹ آلٹمنز (ہیڈ کوچ)، ذیشان اشرف (منیجر)، محمد عثمان (اسسٹنٹ کوچ)، ندیم لودھی (ویڈیو انالسٹ) اور محمد وقاص (فزیو تھراپسٹ) شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟