پاکستان ہاکی فیڈریشن سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
گوجرہ : عالمی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی مداخلت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مسئلہ حل کرلیا گیا، حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن کا کہنا ہے کہ دو فیڈریشنز سے دنیا بھر میں […]
گوجرہ : عالمی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی مداخلت کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مسئلہ حل کرلیا گیا، حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن ختم کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اس حوالے سے سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن کا کہنا ہے کہ دو فیڈریشنز سے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی ہورہی تھی۔
اولمپئن منظور الحسن نے کہا کہ حکومت نے ہاکی کی بہتری کیلئے بر وقت فیصلہ کرکے اچھا اقدام کیا، وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق اولمپئن سے مشاورت کرکے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹی مشاورت کے بعد کل قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کرے گی، ہاکی کوچ رولنٹ اولٹمین کی سربراہی میں 3رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپئن منظور الحسن نے مزید کہا کہ کمیٹی میں مجھ سمیت اسپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا معاملہ ایف آئی ایچ طے کرے گی، جس کو ایف آئی ایچ تسلیم کرے گی ہم اس کو ہی مانیں گے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دونوں گروپس کے پلیئرز اسلام آباد میں کیمپ کریں گے، کل اور پرسوں دوبارہ ٹرائلز ہوں گے ، ٹرائلز کے سلیکشن بورڈ کو رولینٹ اولٹمینز ہیڈ کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟