پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کے لئے طلب کیا گیا ہے ان میں کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی […]

 0  0
پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کے لئے طلب کیا گیا ہے ان میں کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی شامل ہیں۔ چاروں کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے نعمان علی اور زاہد محمود کو ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کھلاڑی فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورے نہیں اترے تھے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تاریخ کی بدترین ناکامی کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا، پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین ناکامی کے بعد دوسرے میچ کے لیے قومی اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow