پاکستان کے خلائی، ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل
گلگت: گلگت بلتستان میں پہلے اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سینٹر کے قائم کے ساتھ پاکستان نے خلائی اور ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ خلائی اور تحقیقی مرکز کا افتتاح وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں سپارکو آفس کا […]
گلگت: گلگت بلتستان میں پہلے اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ ریسرچ سینٹر کے قائم کے ساتھ پاکستان نے خلائی اور ماحولیاتی تحقیق کے سفر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
خلائی اور تحقیقی مرکز کا افتتاح وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں سپارکو آفس کا افتتاح کرنا گلگت بلتستان حکومت کیلیے اعزاز ہے، پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی افادیت مسلمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے گلیشیرز کی سپر ویژن اگر سپارکو اس طرح کرے تو ایک بڑا کام ہوگا، جن مسائل کے حل میں برسوں لگتے تھے وہ جدید ٹیکنالوجی سے بروقت حل ہوں گے، گلگت بلتستان کے تمام اداروں کو سپارکو سے مستفید کریں گے۔
اس موقع پر چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے پہلے خلائی تحقیقی مرکز کے قیام پر وزیر اعلیٰ کی کوششوں کی ستائش کی اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دی۔
محمد یوسف خان کا کہنا تھا کہ ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن خلا سے فائدہ اٹھانے میں اہم سنگ میل ہے، سپارکو پائیدار ترقی کیلیے ٹیکنالوجی مرکز موسمیاتی تبدیلی کے انتظام کیلیے تیار ہے۔
چیئرمین سپارکو نے کہا کہ گلیشیئر پگھلنے و دیگر آفات کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں، گلگت بلتستان کے گلیشیر قومی اثاثہ ہیں، سیاحت کے فروغ کیلیے بھی سپارکو اپنا کردار ادا کرے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟