پاکستان ٹیم میں کوئی سپر اسٹار نہیں، بابر کے بغیر ٹیم کا رمیز راجہ کو کرارا جواب

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی و کمنٹیٹر رمیز راجہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد رمیز راجہ کا بیان وائرل ہوگیا ہے، رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان […]

 0  0
پاکستان ٹیم میں کوئی سپر اسٹار نہیں، بابر کے بغیر ٹیم کا رمیز راجہ کو کرارا جواب

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی و کمنٹیٹر رمیز راجہ کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد رمیز راجہ کا بیان وائرل ہوگیا ہے، رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی سپر اسٹار نہیں ہے تاہم بغیر بابر کی ٹیم نے رمیز راجہ کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار کے بغیر بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسپنرز کی جادوئی بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے دی۔

 دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ یہ قومی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں ساڑھے تین سال بعد پہلی فتح ہے۔

پاکستانی اسپنرز کی جوڑی ساجد خان اور نعمان علی کی گھومتی ہوئی بالز کا انگلینڈ کے بلے باز مقابلہ نہ کر سکے اور پہلے سیشن میں 8 وکٹیں گنوا دیں۔

میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے جیت کے لیے ملنے والے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں پر 36 رنز کے ساتھ دوسری ادھوری اننگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم صرف 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow