پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
ملک میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ ذرائع این آئی ایچ کے مطابق منکی پاکس کا 34 سالہ مریض اپر دیر کا رہائشی ہے جو 18 دسمبر کو سعودیہ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ منکی پاکس کا مریض سعودیہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں تشخیص ہونے پر اسے آئیسولیشن […]
ملک میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق منکی پاکس کا 34 سالہ مریض اپر دیر کا رہائشی ہے جو 18 دسمبر کو سعودیہ سے اسلام آباد پہنچا تھا۔
منکی پاکس کا مریض سعودیہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں تشخیص ہونے پر اسے آئیسولیشن میں ڈال دیا گیا۔ مریض پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔
ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ مسافر میں منکی پاکس علامات پائی گئیں جس پر مریض کو ایئرپورٹ سے پمز منتقل کیا گیا۔
منکی پاکس ٹیسٹ کیلئے مریض کا سیمپل این آئی ایچ بھجوایا گیا تھا قومی ادارہ صحت نے مریض میں منکی پاکس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منکی پاکس کے شکار مریض کی حالت تسلی بخش ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال رپورٹ ہونے والے منکی پاکس کیسز کی تعداد 8 ہو گئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟