پاکستان شاہینز کو ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے سیمی فائنل میں شکست
اسٹار کرکٹرز سے سجی پاکستان شاہینز کی ٹیم کو ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے سیمی فائنل میں بگ بیش لیگ فرنچائز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شکست دے دی۔ ڈارون میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ […]
اسٹار کرکٹرز سے سجی پاکستان شاہینز کی ٹیم کو ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے سیمی فائنل میں بگ بیش لیگ فرنچائز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے شکست دے دی۔
ڈارون میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔
57 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جیک ونٹر اور ہیری میننٹی نے 73 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا۔
جیک ونٹر نے طوفانی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے اور فیصل اکرم کے ایک ہی اوور میں 5 چھکے مارے۔ ہیری میننٹی نے بھی جارحانہ 52 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے۔
ہدف کے تعاقب میں شاہینز 18.1 اوورز میں 167 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھے۔ صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، عرفان نیازی اور عثمان خان جیسے تجربہ کار کھلاڑی شاہینز کو جیت نہ دلا سکے اور غیر معروف کھلاڑیوں نے 30 رنز سے میدان مار لیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟