پاکستانی کوہ پیما سر باز خان کا بڑا کارنامہ، دنیا کی سب سے بلند چوٹی بغیر آکسیجن سر کر لی
پاکستانی کوہ پیما سر باز کان نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سر باز خان بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ ان سے قبل ساجد سدپارہ […]
پاکستانی کوہ پیما سر باز کان نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کر لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سر باز خان بغیر مصنوعی آکسیجن ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ ان سے قبل ساجد سدپارہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں 11 چوٹیاں سر باز خان بغیر آکسیجن سپورٹ کر چکے ہیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ پہلے اور واحد پاکستانی ہیں۔
سر باز خان نے مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کر رکھی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟