پاکستانی کرکٹرز کا اب آگے کیا پلان ہے؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین پرفارمنس کے بعد پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی، ایسے میں وسیم اکرم کا بیان وائرل ہورہا ہے۔ آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا کو مبارک ہو […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بدترین پرفارمنس کے بعد پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی، ایسے میں وسیم اکرم کا بیان وائرل ہورہا ہے۔
آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ امریکا کو مبارک ہو انھوں نے حیرت انگیز طور پر اچھا پرفارم کیا، اس کھیل کی گلوبلائزیشن یہی ہے کہ امریکا نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
سوئنگ کے سلطان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلے مرحلے میں جانے کے مستحق ہیں کیوں کہ امریکا نے اپنے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دی۔
وسیم اکرم نے گرین شرٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا اب آگے کیا پلان ہے؟ وہ پرواز نمبر ای کے 601 کے ذریعے دبئی جائیں گے پھر وہاں سے اپنے اپنے شہروں کے لیے روانہ ہوجائیں گے، اس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جس کے باعث پاکستان کا سفر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا 30واں میچ امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانا تھا لیکن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا اور ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی امریکی ٹیم سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگئی، امریکا نے کینیڈا اور پاکستان کو شکست دی تھی۔
گرین شرٹس کو امریکا اور بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے آخری میچ میں آئرلینڈ کو مات دی مگر یہ امریکا کے سپر ایٹ میں پہنچنے کے بعد محض ایک رسمی میچ رہ گیا تھا۔
پاکستان کے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور امریکا دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر حاصل کرپائی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟