پانڈیا پر تنقید، گوتم گمبھیر، اے بی ڈیولیرز پر برس پڑے

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر تنقید کرنے پر اے بی ڈیولیرز پر برس پڑے۔ آئی پی ایل 2024 کے پلے آف مرحلے سے ممبئی انڈینز کے باہر ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ان کی قیادت میں ممبئی انڈینز 13 میچز […]

 0  6
پانڈیا پر تنقید، گوتم گمبھیر، اے بی ڈیولیرز پر برس پڑے

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا پر تنقید کرنے پر اے بی ڈیولیرز پر برس پڑے۔

آئی پی ایل 2024 کے پلے آف مرحلے سے ممبئی انڈینز کے باہر ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ان کی قیادت میں ممبئی انڈینز 13 میچز میں سے صرف چار فتوحات حاصل کرسکی۔

سابقہ کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ہاردک پانڈیا پر کڑی تنقید کی گئی۔

تاہم گوتم گمبھیر اب ہاردک پانڈیا کے دفاع میں سامنے آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب ڈیولیرز کپتان تھے تو ان کی اپنی کارکردگی کیا تھی؟ مجھے نہیں لگتا کہ کیون پیٹرسن ہوں یا اے بی ڈیولیرز، اگر ان کے ریکارڈ دیکھیں تو ان کی اپنی کپتانی میں کوئی کارکردگی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اے بی ڈیولیرز نے آئی پی ایل میں اپنے اسکور کے علاوہ کچھ حاصل کیا ہے۔

گمبھیر نے اپیل کی کہ وہ پانڈیا کو نئی فرنچائز کے ساتھ سیٹ ہونے کے لیے کچھ وقت دیں اور ان پر ضرورت سے زیادہ تنقید نہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ماہرین کو اپنی کارکردگی دیکھنی چاہیے جب وہ کسی ٹیم کی کپتان کرتے ہیں یہ شاید کسی دوسرے کپتان سے بدتر ہے۔

واضح رہے کہ اے بی ڈیولیرز نے ممبئی انڈینز کے باہر ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا کی کپتانی پر تنقید کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow