ٹی20 ورلڈ کپ : جنوبی افریقا نے نیپال کو جیت کیلئے ہدف دے دیا
کنگز ٹاؤن : ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے نیپال کو 116 رنز کا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے نیپال کو جیتنے کیلئے 116 رنز کا ہدف دیدیا، میچ کی خاص بات […]
کنگز ٹاؤن : ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے نیپال کو 116 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے نیپال کو جیتنے کیلئے 116 رنز کا ہدف دیدیا،
میچ کی خاص بات نیپال کے کشال بھرٹیل کی چار وکٹیں ہیں ان کی نپی تلی بالنگ نے جنوبی افریقی بلے بازوں کو 115 تک محدود رکھا۔ ان کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
گروپ ڈی میں شامل سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں، نیپال نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 31 ویں میچ میں ریزا ہینڈرکس کی 43 رنز کی اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ کی ٹیم قابل ذکر اسکور نہ کرسکی۔
تین میچوں میں کامیابی کے ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ نیپال کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کیلئے جیت کیلئے کوشش کریگی۔
یاد رہے کہ آج کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یوگنڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے، تیسرا میچ بھارت اور کینیڈا کے درمیان جبکہ آج کا چوتھا میچ انگلینڈ اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟