ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا جنوبی افریقہ کو 104 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 104 رنز کا […]

 0  5
ٹی 20 ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا جنوبی افریقہ کو 104 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 104 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے گروپ ڈی کے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو 104 رنز کا ہدف دیا۔

نیدرلینڈز نے 6 وکٹیں گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا سبرینڈ نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، لوگن وین بیک 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، مائیکل لیویٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوٹنیل بارٹمین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مارکو جینسن اور اینرک نورٹجی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مرکرام نے ٹاس جیت کر اسکاٹ ایڈورڈز الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دی جبکہ بنگلہ دیش نے بھی سری لنکا کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow