ویڈیو: طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی
ڈربن: جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں طوفانی بگولوں نے گھروں کا حلیہ بگاڑ دیا، کئی گھر مکمل تباہ ہوگئے تو کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ طوفانی بگولوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے […]
ڈربن: جنوبی افریقہ کے ساحلی شہر ڈربن میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں طوفانی بگولوں نے گھروں کا حلیہ بگاڑ دیا، کئی گھر مکمل تباہ ہوگئے تو کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔
طوفانی بگولوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
طوفانی ہواؤں کا منظر گاڑی میں موجود ڈرائیور نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ ویڈیو میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے پھیلنے والی تباہی کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو فلمانے والے ایک شخص ٹریور فری مینٹل نے آنکھوں دیکھا حال میڈیا کو بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا تھا کہ بہت بڑا سیاہ بادل مغرب سے مشرق کی طرف سمندر کی جانب بڑھ رہا ہے، ایسا لگ رہا تھا جیسے کسی فلم کا منظر دیکھ رہا ہوں، بادل کہیں زیادہ گہرے تھے میری گاڑی تیز ہواؤں سے ٹکرا رہی تھی۔‘
متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟