ویڈیو: رضوان نے جو کہا وہ کر دکھایا!

قومی ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ اعتماد ہو تو محمد رضوان جیسا! دورہِ آسڑیلیا پر جانے سے پہلے محمد رضوان نے کہا تھا کہ آسٹریلیا میں کافی عرصے سے نہیں جیتے مگر اس کامطلب یہ نہیں کبھی نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں واضح پیغام […]

 0  0

قومی ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان نے جو کہا وہ کر دکھایا۔

اعتماد ہو تو محمد رضوان جیسا! دورہِ آسڑیلیا پر جانے سے پہلے محمد رضوان نے کہا تھا کہ آسٹریلیا میں کافی عرصے سے نہیں جیتے مگر اس کامطلب یہ نہیں کبھی نہیں جیت سکتے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں واضح پیغام دیا گیا تھا کہ ہمیں لڑنا ہے سینئرز اور نئے ٹیلنٹ کے ساتھ ٹیم نے جان لڑانی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہم نے آسٹریلیا کو ان کی سرزمین پر نہیں ہرایا تو ہمیشہ ایسا نہیں ہو گا، چیزیں تبدیل ہوں گی اور ہم تاریخ بنائیں گے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 سال بعد اسی کی سر زمین پر ون ڈے سیریز ہرا دی کپتان محمد رضوان نے اس فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو دیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کا وائٹ بال کپتان مقرر ہونے کے بعد پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا ہے۔ کینگروز کے دیس آنے سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا میں کافی عرصے سے نہیں جیتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ کبھی نہیں جیت سکتے۔

رضوان نے جو کہا وہ کر دکھایا اور سیریز میں دو صفر سے فتح اپنے نام کی۔ اب ان کا دوسرا امتحان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ہے جس کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔

پہلا میچ برسبین میں 14 نومبر کو، دوسرا میچ سڈنی میں 16 نومبر جب کہ تیسرا اور آخری میچ ہوبارٹ میں 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow